واردات کے پیچھے پرانی رنجش بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ چندوک علاقے کے ہبو سنگھ گاؤں باشندہ سنوش یادو کو جمعہ کی رات کسی نے فون کر اطلاع دی کی کچھ لوگ اس کے ٹیوب ویل پر پہنچ کر توڑ پھوڑ کررہے ہیں۔
اطلاع ملنے کے بعد سنتوش بائیک سے موقع کے لئے روانہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:میرٹھ: انسپکٹر کی بیٹی کی مبینہ خودکشی
گھر سے نکل کر جیسے ہی وہ نہر کے نزدیک پہنچے وہاں پہلے سے موجود کچھ لوگوں نے اس پر حملہ کردیا۔
انہیں لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
اس ضمن میں پولیس نے تین ملزمین کلپو رام، شیام رام ،سونو کو گرفتار کیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق سنتو ش یادو کو کچھ دن قبل بچوں کےمعاملے میں ان لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا۔
کشیدگی کو دیکھتے ہوئے گاؤں میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔