اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کروریا بھائیوں سمیت چار ملزمین کوعمر قید - خصوصی عدالت

پریاگ راج کی ایک عدالت نے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی جواہر یادو عرف پنڈت قتل معاملے میں کروریا بھائیوں سمیت چار ملزموں کو گذشتہ روز عمر قید کی سزا سناتے ہوئے ان پر7 لاکھ 20 ہزار روپئے کا جرمانہ لگایا ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : Nov 5, 2019, 12:08 AM IST

خصوصی عدالت کے اڈیشنل سیشن جج بدری وشال پانڈے نے ملزم فریق کروریا بھائیوں اور حکومت کے وکلاء کی جرح سننے کے بعد آج اپنا فیصلہ سنایا۔

ایس پی رکن اسمبلی جواہر یادو عرف پنڈت کی 23 برس قبل ہوئے قتل کے معاملے میں عدالت نے 31 اکتوبر کو فیصلہ سناتے ہوئے کروریا بھائیوں کپل منی کروریاسابق رکن پارلیمان،ادے بھان کروریاسارکن پارلیمان،ممبر اسمبلی،سورج بھان کروریاسابق ایم ایل سی اور رام چندر ترپاٹھی عرف کلّو کومختلف دفعات میں قصووار قرار دیا تھا۔

عدالت نے اس دن سزا کے نکات پر سماعت کےلئے 4 نومبر کی تاریخ طے کی تھی۔ عدالت نے دونوں فریق کو سننے کے بعد کروریا بھائیوں سمیت چار ملزموں کو عمر قید کی سزا کے ساتھ 7 لاکھ 20 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

سبھی ملزموں کو دفعہ 302،307،147،اور 148 کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔دفعہ 302 کے تحت ایک ۔ایک لاکھ روئے جرمانہ، دفعہ 307 کے تحت 50۔50 ہزار روپئے اور دفعہ 17 کے تحت 10۔10 ہزار روپئے اور دفعہ 147 کے تحت 20۔20 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مقدمے کے دوران استغاثہ کی جانب سے 18 گواہ جبکہ ڈیفینس کی جانب سے 156 گواہ پیش کئےگئے۔معاملے کی سماعت 2014 سے لگاتار چل رہی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ 13 اگست 1996 کی شام سول لائنس میں ایس پی رکن اسمبلی جواہر یادو عرف پنڈت،ڈرائیور گلاب یادو اور کمل کمار دکشت(راہ گیر) کا اے کے 47 سے گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس حادثے میں پنکج کمار شریواستو اور کلن یادو کو بھی چوٹیں آئی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details