اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

عدالت کے فیصلے سے قبل ہی ملزمین کی پیشگی ضمانت تیار - بابری مسجد انہدامی کیس

بابری مسجد انہدامی کیس میں فیصلہ ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں آج سنایا جا رہا ہے۔

عدالت کے فیصلے سے قبل ہی ملزمین کی پیشگی ضمانت تیار
عدالت کے فیصلے سے قبل ہی ملزمین کی پیشگی ضمانت تیار

By

Published : Sep 30, 2020, 10:47 AM IST

سی بی آئی عدالت کے جج سریندر یادو نے صبح ساڑھے دس بجے ملزمین کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔

عدالت اور وی ایچ پی کے ذرائع کے مطابق اس اہم مقدمے میں ملزمان کے خلاف کسی بھی طرح کی سزا کا فیصلہ کرنے کے لئے شرائط کا جائزہ لیتے ہوئے دفاعی وکیل کی جانب سے پیشگی ضمانت تیار کیا گیا ہے۔

ضمانت لینے کے بعد ملزم کو عدالت سے رہا کیا جائے گا۔

اس کی تصدیق لال کرشن ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی ،کلیان سنگھ و دوسرے ملزمین کے وکیل کے کے مشرا نے بھی کی ہے۔

آج 28 سال بعد فیصلہ آنے والا ہے۔

مزید پڑھیں:کورٹ کا فیصلہ ثبوتوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے: ظفریاب جیلانی

سی بی آئی عدالت کے جج سریندر یادو آج بتاریخ 30 ستمبر 2020 کی صبح ساڑھے دس بجے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو فورا عدالت کے روبرو حتمی ضمانت کے بانڈ پیش کرکے ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔

اگر ملزمین کو 5 برس سے کم کی سزا ملتی ہے تو عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں بانڈ پیپرز کو پوری طرح سے تیار کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اگر ملزمین کو سزا سنائی جاتی ہے تو اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

اس کیس میں 354 گواہوں کو سی بی آئی عدالت میں پیش کیا گیا تھا اور ان گواہوں کو بچانے کے لیے وکلا نے بحث کی تھی۔

کورونا وائرس کے پیش بابری مسجد انہدامی کارروائی کے کلیدی ملزمین لال کرشن ایڈوانی، کلیان سنگھ، اوما بھارتی اور مُرلی منوہر جوشی کو کورونا وائرس کے پیش عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details