جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ امبیکا پٹیل کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ فتن پور کے تحت واقع گاؤں بھجونی کا رہائشی تھا۔
ذرائع کے مطابق ، واقعے پر مشتعل، اس کے کنبہ کے لوگ اور مقامی افراد پرتشدد ہوگئے اور پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا۔ اس صورتحال کو قابو کرنے کے لئے اضافی دستوں کو بھیج دیا گیا جہاں تناؤ کی صورتحال ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ، پرتاپ گڑھ، ابھیشیک سنگھ کے مطابق ، "کچھ لوگ امبیکا پٹیل کے گھر میں گھس کر اسے گھسیٹتے ہوئے لے گئے، پھر انہوں نے پٹیل کو کچھ فاصلے پر ایک درخت سے باندھ دیا اور اس پر پٹرول چھڑکنے کے بعد اسے آگ لگا دی۔ اور وہ فورا بعد میں فرار ہوگئے۔ "