اسلحہ کے ساتھ ساتھ 9 ملزمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ضلع مظفر نگر کے ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پریس کانفرنس کے دوران غیر قانونی اسلحے فیکٹری کا انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ کے اسمگلنگ کے الزام میں 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے یہ کارروائی کی۔
غیر قانونی اسلحہ کا ذخیرہ برآمد پولیس نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر بنائے گئے طمنچے اور اس سے متعلق سامان ضبط کیا ہے۔
پولیس نے 9 افراد کو گرفتار کیا تاہم تین ملزم اب بھی فرار بتائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جھارکھنڈ: ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر شوہر کا قتل
ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے بتایا کہا گرفتار ملزمین کا تعلق مظفر نگر، سہارن پور، غازی آباد اور دوسری ریاستوں سے ہے۔