اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

بجنور: پولیس اہلکار پر جنسی زیادتی کا الزام - Dr. Dharamvir Singh SP Bijnor

ریاست اترپردیش کے شہر بجنور میں ہیڈکانسٹیبل منوج رستوگی کے خلاف جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ  ایس پی بجنور
ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ ایس پی بجنور

By

Published : Nov 1, 2020, 8:31 PM IST

متاثرہ کی والدہ کی تھانے میں دی گئی تحریر کے مطابق مجرم سپاہی منوج رستوگی کے خلاف پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

بجنور: پولیس اہلکار پر جنسی زیادتی کا الزام

ہیڈ کانسٹیبل منوج رستوگی ایک سال قبل ضلع بجنور کے خاتون پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے۔

اسی دوران ایک خاتون اپنے شوہر کے خاندانی تنازعہ کے سلسلے میں خاتون پولیس اسٹیشن آجا رہی تھی۔ اسی دوران اس کی متاثرہ خاتون کے ساتھ شناسائی ہوگئی اور پھر وہ دونوں ساتھ رہنے لگے۔

تاہم اب متاثرہ خاتون نے منوج رستوگی پر الزام لگایا ہے کہ منوج ان کے اور ان کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا تھا۔

منوج رستوگی کے خلاف بجنور تھانے میں پوکسو ایکٹ اور دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فی الوقت منوج ضلع مراد آباد میں تعینات ہے ، اس لیے ایس پی بجنور نے اس معاملے کو مراد آباد ایس ایس پی کے پاس یہ معاملہ بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں:اترپردیش ضمنی انتخابات کی تشہیر ختم

مراد آباد ایس ایس پی نے منوج رستوگی کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ، مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details