پولیس نے اس معاملے سے متعلق شمس الدین نامی منگلورہ کے رہائشی ایک نوجوان کو اپنے تحویل میں لیا ہے۔
کیرالا میں 2 کروڑ 87 لاکھ کی حوالہ رقم برآمد
پولیس نے شمس الدین نامی منگلورہ کے رہائشی ایک نوجوان کو اپنے تحویل میں لیا ہے۔
Breaking News
اطلاع کے مطابق تومنڈو کی قومی شاہراہ پر محکمہ ایکسائز کی چینکنگ کے دوران ایک کار سے یہ رقم ایک بوری میں پائی گئی تھی۔وہیں یہ بھی جانکاری ملی کہ اس کار کا استعمال غیر قانونی رقم کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیا کیا جاتا تھا۔
شمس الدین سے پوچھ گچھ کے دوران یہ بات واضح ہوگئی کہ منجیشورام میں ایک شخص کو یہ غیر قانونی رقم دینے کے لیے اس کار کا استعمال کیا گیا تھا۔رقم کو گننے کے بعد ملزم کو منجیسور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔