اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

وارانسی: دن دہارے گولی مار کر معذور کا قتل - gunman

وارانسی کے کینٹ تھانہ حلقے میں گزشتہ تین ستمبر کو دو بدمعاشوں نے فلمی انداز میں ایک معذور شخص کو گولی مار کر قتل کردیا۔

گولی مار کر معذور کا قتل

By

Published : Sep 5, 2019, 1:25 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:49 PM IST

ریاست اترپردیش میں جرائم کی واردات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ تین ستمبر کو دو بندوق بردار بدمعاشوں نے ایک معذور شخص دلیپ پٹیل کو گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔

گولی مار کر معذور کا قتل

حالانکہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو شخص اپنا منہ چھپا کر آتے ہیں اور دلیپ کو گولی ماردیتے ہیں۔ یہی نہیں ایک بدمعاش کے دوسرے ہاتھ میں ابھی ایک بندوق ہوتی ہے جس سے وہ دلیپ پر مزید فائر کرتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے گولی چلانے والے شخص کے ساتھ ایک اور آدمی ہوتا ہے جو آس پاس کھڑے لوگوں پر فائر کرتا ہے، اس فائرنگ میں ایک مزدور زخمی بھی ہوا تھا۔

مقامی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ حملہ آور ایک عادی مجرم ہے اور اس کا نام جھنا پنڈت ہے۔

پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 12:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details