اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ودوڈرہ میں گودام سے گٹکھا تمباکو برآمد

ملک بھر میں لاک ڈائون کے دوران غیر قانونی طور شراب اور نشیلی ادویات اور منشیات کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

By

Published : May 16, 2020, 10:20 PM IST

ودوڈرہ میں گودام سے گٹکھا تمباکو برآمد
ودوڈرہ میں گودام سے گٹکھا تمباکو برآمد

گجرات میں ودوڈرہ شہر کے جے پی روڈ علاقہ میں سنیچر کو پولیس نے ایک گودام سے ممنوعہ گٹکھا تمباکو برآمد کرکے گودام مالک کو گرفتار کرلیا۔

گجرات پولیس نے بتایا کہ گراں قیمت پر تمباکو گٹکھا فروخت کرنے کی خبر کی بنیاد پر شیوم ٹینامنٹ میں واقع تمباکو اور گٹکھا کے گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران وہاں سے 77ہزار 900روپے قیمت کے تمباکو، گٹکھا اور دیگر سامان ضبط کرکے گودام مالک سنیل رائے کو پکڑ لیا گیا۔

اسی طرح ایک دیگر معاملہ میں وارسیا علاقہ میں کشن واڈی سے نو ہزار 95روپے قیمت کے گٹکھا، بیڑی اور گایتری نگر کی ایک دکان سے دو ہزار دس روپے کا گٹکھا ضبط کرکے دو لوگوں کو پکڑ لیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details