اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

گیا: سائبر ٹھگ کے نشانے پر تعلیمی اداروں کے سربراہان - مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمشی کے نام پر فرضی ای میل

ریاست بہار کے ضلع گیا میں فرضی ای میل ایڈریس اور کال کے ذریعے تعلیمی اداروں کے عہدیدران سائبر ٹھگ کے نشانے پر ہیں۔ جہاں اقلیتی لسانی ادارہ مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمشی کے نام پر فرضی ای میل بھیج کر لوگوں کو ٹھگنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس سے قبل مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے نام پر فرضی ای میل ایڈریس کے ذریعے سائبر کرائم کرنے کی کوشش ہوئی تھی۔فی الحال ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہا کہ سائبر کرائم کے ایکسپرٹ جانچ میں لگے ہوئے ہیں۔

گیا: سائبر ٹھگ کے نشانے پر تعلیمی اداروں کے سربراہان
گیا: سائبر ٹھگ کے نشانے پر تعلیمی اداروں کے سربراہان

By

Published : Jan 25, 2021, 1:31 PM IST

فرضی کال اور ای میل کے ذریعے سائبر کرائم سے جڑے بدمعاش پہلے سیدھے سادھے لوگوں کو اپنا کاشکار بنارہے تھے، تاہم گیا میں ابھی کچھ دنوں سے تعلیمی اداروں کے بڑے عہدے پر فائز افراد انکے نشانہ پر ہیں۔ تعلیمی اداروں کے عہدیداران کے نام پر ای میل بناکر لوگوں کو ٹھگنے کی کوشش ہورہی ہے۔

فرضی طریقے سے ای میل آئی ڈی بنا کر مختلف آن لائن کمپنیوں کا حوالہ دے کر آفر کا فائدہ اٹھانے کا میسج بھیجا جا رہا ہے۔ ایک دو نہیں بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو میسج کیا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جن تعلیمی اداروں کے اہم عہدے پر فائز عہدیداراں کے نام سے فرضی ای میل آئی ڈی بنائی جارہی ہے، پھر انہی تعلیمی اداروں کے ملازمین کو اس فرضی ای میل آئی ڈی کے ذریعہ میسج بھیجا جارہا ہے، تاکہ وہ آسانی سے جھانسے میں آجائیں۔

گیا: سائبر ٹھگ کے نشانے پر تعلیمی اداروں کے سربراہان

یہ تازہ معاملہ اقلیتی لسانی ادارہ مرزا غالب کالج کے سیکریٹری شبیع عارفین شمسی کے نام سے پیش آیا ہے۔ انکے نام سے فرضی ای میل بنایا گیا ہے اور اس کے بعد اس ای میل آئی ڈی سے کئی افراد کو مختلف طرح کے آفر کا میسج بھیج کر لوگوں کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے ہیں۔

سیکریٹری شمسی نے بتایا کہ ان کے نام پر بنائے گئے فرضی ای میل آئی ڈی سے کالج کے ہی کئی اسٹاف کو مختلف انعامات تقسیم کئے جانے کا آفر دیا گیا ہے۔انہیں اس معاملے سے متعلق معلومات فراہم کی گئی، جس کے بعد جب انھوں نے خود اس کی جانچ کی تو وہ حیران ہوگئے کہ ان کے نام پر ایمزون سمیت کئی کمپنیوں اور اس سے جڑے چیزوں کا آفر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے انہوں نے اپنے واٹس ایپ نمبر سے ملازمین کو میسج کیا کہ ان کے نام سے فرضی ای میل کے ذریعے جو میسج کیا گیا ہے وہ غلط اور فرضی ہے۔انہوں نے سبھی ملازمین کو ہدایت دی کہ اس میل کے ذریعہ دئیے جارہے لالچ کے جھانسے میں نہیں آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے تحریری درخواست دیکر رام پور تھانہ میں اس کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔رام پور تھانہ میں 66 سی آئی ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کے بعد تکنیکی شاخ کی جانب سے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے


کیا کہتے ہیں ایس ایس پی


ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہا کہ انکی جانکاری میں یہ معاملہ آیا ہے، جس کی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ہمارے سوشل اکاؤنٹ سے سائبر مجرم آسانی سے تصویر یا ضروری جانکاری حاصل کرلیتے ہیں اور اسکے بعد فرضی ای میل ایڈریس بناکر سیدھے سادھے لوگوں کو ٹھگنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں خود ہی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔کوئی بھی آپ سے بینک کے نام پر یا آفر کے نام پر ضروری جانکاری یا اوٹی پی یا ادھار کارڈ نمبر وغیرہ مانگے اسے کسی بھی حال میں اس طرح سے شیئر نہیں کریں۔ سائبر کرائم کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ معاملہ صرف گیا کا نہیں ہے بلکہ اس طرح کے معاملے ہرجگہ پیش آرہے ہیں۔گیا میں اسی ماہ ایک بڑے گروہ کا انکشاف کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا ہے۔


واضح رہے کہ شہر گیا میں اس طرح کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد کے نام پر فرضی ای میل کیا گیا تھا۔ معاملہ روشنی میں آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details