اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

میرٹھ: دوستوں نے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا - سردھانہ میں ایک نوجوان کو گولی مار ی گئی

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے قصبہ سردھانہ میں ایک نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر شدید طور پر زخمی کردیا۔ لیکن نوجوان کے مطابق اس کے دوستوں نے فون کر اس كو برولی بڑوت کے جنگل میں لے جاکر گولی مار دی، جن کی تلاش جاری ہے۔

دوستوں نے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا
دوستوں نے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا

By

Published : Nov 6, 2020, 7:26 AM IST

ضلع میرٹھ کے سردھانہ قصبہ کے رہنے والے سراج الدین ولد معین الدین كو اسی کے دوستوں نے تھانہ بڑوت علاقے کے برولی کے جنگل میں لے جا کر گولی مار دی۔ شدید طور پر زخمی نوجوان كو میرٹھ ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔

دوستوں نے نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا

اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے جب نوجوان كو زخمی حالت میں دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر پہنچ کر زخمی کو بڑوت کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی اس نازک حالت کو دیکھ کر ڈاکٹروں نے انہیں میرٹھ کے ہائر سینٹر ریفر کردیا۔حالانکہ پولیس اس پورے معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی ہے ۔اور جلد ہی ملزمین كو گرفتار کر نے کی بات بھی کہ رہی ہے ۔

سرکل افسر نے بتایا کہ سراج الدین نامی شخص کو کچھ نامعلوم افراد نے گولی مار دی ہے۔لیکن نوجوان کے ساتھ بات چیت کرنے پر اس کے دوستوں کی بات سامنے آئی ہے، جس پر تفتیش کی جارہی ہے۔

جانکاری کے مطابق باغپت کے دو نوجوانوں سے دوستی کی بات تو سامنے آ رہی ہے ۔لیکن حملہ کی وجوہات بھی جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے اب دیکھنا ہوگا پولیس ملزمین کو گرفتار کر معاملے سے پردہ اٹھا پاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details