اردو

urdu

گونڈہ:آپسی تنازع میں فائرنگ

ضلع گونڈہ کے عمری گنج تھانہ علاقے میں آپسی تنازع میں فائرنگ کے دوران سابق گرام پنچایت سمیت دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔

By

Published : Apr 3, 2020, 8:51 PM IST

Published : Apr 3, 2020, 8:51 PM IST

Firing in the Omri Ganj police station area of ​​Gonda district
گونڈہ:آپسی تنازع میں فائرنگ

اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے عمری گنج تھانہ علاقے کے پراس مجھوار گاؤں میں آپسی تنازع میں ہوئی فائرنگ میں سابق گرام پنچایت سمیت دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افرادزخمی ہوگئے۔

مصدقہ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق جمعہ کچھ افراد نے پرانی رنجش میں گاؤں کے سابق پردھان سمیت دیگر افراد پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو ضلع اسپتال داخل کرایا گیا جہاں سابق پردھان دویندر کمار سنگھ عرف لاٹھی سنگھ اور کنہیا پاٹھک کی موت ہوگئی۔

سماج وادی پارٹی(ایس پی) وجے کمار عرف ٹنٹو سنگھ کی حالت کافی نازک ہے۔ دیگر زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے نیر سمیت دیگر پولیس اہلکار موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details