ممبئی میں غیر سماجی عناصر کے حوصلے پھر ایک بار بلند ہو گئے ہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں میں ممبئی کے الگ الگ حصوں میں گولی باری کی 3 وارداتیں ہو چکی ہیں۔
ممبئی میں باپ بیٹے پر فائرنگ تازہ معاملہ ممبئی کے دیونار علاقے کا ہے جہاں لوگ سحری کی تیاریوں میں مصروف تھے، اس دوران عباس نامی شخص پر چند نامعلوم افراد گولی چلا کر فرار ہو گئے۔
اصغر مرزا کے مطابق 'یہ حملہ عباس پر نہیں بلکہ ان کے بیٹے سلطان پر ہوا تھا اور گولی عباس کو لگ گئی۔ واردات کے بعد سے پولیس پورے معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ یہ معاملہ پراپرٹی سے جڑا ہوا ہے۔
رمضان المبارک میں اس طرح کی واردات ممبئی جیسے شہر میں ہونے پر شہر کے نظم نسق کے لیے اسے خطرہ بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے زخمی شخص کا بیان درج کر لیا ہے جس کی بناء پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمین کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔