ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں میلہ انتظامیہ نے دارا گنج پولیس اسٹیشن میں تقریبا دو درجن افراد کے خلاف سنہ 2019 کے کمبھ میلے میں بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔
کمبھ میلہ 2019: بدعنوانی کے الزام میں 24 افراد پر مقدمہ درج - کمبھ میلے میں بدعنوانی
پریاگ راج میلہ انتظامیہ نے دارا گنج پولیس اسٹیشن میں تقریبا دو درجن افراد کے خلاف سنہ 2019 کے کمبھ میلے میں بدعنوانی کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے، کمبھ میلے میں 1 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار روپے کی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔
میلہ انتظامیہ نے برسوں سے کمبھ میلے میں خیمے کے ذمہ داری لینے والے ٹھیکیدار للو جی اینڈ سنز کے خلاف 1 کروڑ 9 لاکھ 85 ہزار روپے کی بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ اس ضمن میں میلہ انتظامہ کے ملازمین پر بھی تحقیقات کی جارہی ہے، جن کی شمولیت کا انکشاف بھی ہورا ہے۔
پریاگ راج میں 5 سالوں میں لگنے والے دنیا کا سب سے بڑا مذہبی میلہ ’کمبھ میلہ‘ میں بدعنوانی کے انکشاف سے میلہ انتظامیہ پریشان ہیں، اس بدعنوانی کے معاملات کو پولیس نہات باریکی سے تحقیقات کررہی ہے۔
15 جنوری 2019 سے شروع ہونے والے کمبھ میلے کی تیاری میں شروع ہونے والے سامان کی قیمت کی ادائیگی میں تقریبا 1 کروڑ نو لاکھ 85 ہزار روپے کی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ للو جی نے متعدد بل الگ سے متعارف کروائے تھے جس میں اتھارٹی کے ذریعہ کچھ بلوں پر اعتراض درج کیا گیا ہے۔