اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کشن گنج: اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے ڈی ایم آدتیہ پرکاش کی ہدایت پر 200 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

سابق رکن اسمبلی سید رکن الدین
سابق رکن اسمبلی سید رکن الدین

By

Published : Aug 29, 2020, 7:40 PM IST

اس میں 4 اے آئی ایم آئی ایم کے نامزد امیدوار بھی شامل ہیں۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور وبائی ایکٹ کے تحت کشن گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اے آئی ایم ایم کے رہنما کے خلاف ایف آئی آر درج

لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اس پروگرام کے حوالے سے ایکشن میں دکھائی دے رہی ہے جو سابق رکن اسمبلی سید رکن الدین کی مجلس کے دفتر ہوا تھا۔

اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی سید رکن الدین پارٹی کے ضلعی صدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے تھانہ کشن گنج میں لاک ڈاؤن خلاف ورزی اور وبائی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

گذشتہ 26 جون2020 کو سید رڪن الدین جے ڈی یو سے علاحدگی اختیار کر آئی ایم آئی ایم پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔

اس دوران وہ 122 گاڑیوں کے ساتھ مجلس کے دفتر میں آئے تھے۔

اس کے لیے انہوں نے انتظامیہ سے کوئی اجازت نہیں لی۔

انتظامیہ کو بھی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

اس کے بعد انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:کانگریس کے رہنما اور رکن اسمبلی کا انتقال

اس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کشن گنج کے مجلس کے ضلعی صدر اسحاق عالم نے کہا کہ کانگریس کے کچھ رہنماؤں نے انتظامیہ کو غلط معلومات دیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے تفتیش کے بغیر ایف آئی آر درج کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details