اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

گجرات میں 11 نوجوان گرفتار

ریاست گجرات میں راجکوٹ شہر کے دو الگ الگ علاقوں میں پولیس نے شراب کی پارٹیوں پر چھاپہ مارکر 11 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Oct 8, 2020, 6:01 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر یونیورسٹی علاقے میں ایک ہال کے نزدیک جمعرات کو صبح چھاپہ مارکر شراب کی پارٹی کر رہے آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، اس دوران وہاں سے غیر قانونی شراب کی بھری اور خالی بوتلوں سمیت 43,100 روپے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

اسی طرح بھکتی نگر علاقے میں نہرو نگر اہیر چوک کے نزدیک ایک دکان پر کل رات چھاپہ مارا گیا اور وہاں چل رہی شراب کی محفل سے تین لوگوں کو پکڑا گیا، ان کی پہچان سانگنوا گاؤں کے رہنے والے کلپیش گوہل (28) ،ہریدھوا روڈ پروشارتھ سوسائٹی شیری 8 کے رہنے والے نیرو ساگر (30) اور پوربندر کے رہنے والے بھارگو تھانکی (23) کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے معاملہ درج کرکے ضروری کاروائی شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details