اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کروڑوں کی چوری، 36 گھنٹے میں چور گرفتار

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ماہم علاقے میں ایک سونے چاندی کے زیورات کی دوکان پر نوکر نے کروڑوں کی چوری کی لیکن 36 گھنٹے کے اندر ہی ممبئی پولیس نے نوکر اور مسروقہ مال بھی برآمد کرلیا۔

By

Published : May 4, 2019, 10:05 PM IST

کروڑوں کی چوری، 36 گھنٹے میں چور گرفتار

اس سلسلے میں ممبئی پولیس نے دو ملزمین کو اپنی گرفت میں لیا ہے جس میں سے ایک ملزم اسی زیورات کی دوکان پر ملازمت کرتا تھا جہاں سے اس نے چوری ہے۔

ممبئی کے ماہم علاقے کی اس زیورات کی دکان پر ملزم گزشتہ 8 مہینوں سے کام کرتا تھا حیرانی کی بات یہ کی اس ملزم نے اپنا نام اور دیگر تفصیلات بھی دوکان مالک کو غلط بتائی تھی۔

ملزم نے پہلے دوکان کے مالک کا بھروسہ جیتا اور جیسے ہے دوکان مالک نے اس پر بھروسہ کرنا شروع کیا ملزم نے اپنے ارادے کو عملی جامہ پہنانے کا منصوبہ تیار کرنے لگا۔

ملزم ملازم نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اس دوکان سے تقریباً نے 1 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے گہنے اور نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا۔

یہ کیس ممبئی کرائم برانچ کے سپرد کیا گیا تھا اور انہوں نے محض 36 گھنٹے میں ہی ان دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کروڑوں کی چوری، 36 گھنٹے میں چور گرفتار

ABOUT THE AUTHOR

...view details