اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

نوجوان جوڑے کی درخت سے لٹکی لاش برامد - گیا کرائم نیوز

ریاست بہار کے ضلع گیا میں نوجوان جوڑے کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

نوجوان جوڑے کی درخت سے لٹکی لاش برامد

By

Published : Sep 12, 2019, 12:33 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:57 AM IST


مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ یہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ ہے۔

ضلع گیا کے پریا تھا نہ کے ایگونی نامی گاؤں میں ایک نوجوان اور خاتون کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔


کھیت کے کنارے واقع ایک درخت میں لٹکی لاش کومقامی لوگوں نے دیکھنے کے بعد اس کی اطلاع پولیس کودی ہے۔

مہلوکین کی شناخت بیس برس کے ٹونی مانجھی کے طورپر ہوئی ہے جب کہ خاتون کی شناخت ٹولو مانجھی کی اہلیہ کے طور پر ہوئی ہے۔

خاتون کی عمر چالیس برس بتائی جارہی ہے۔

پولیس نے دونوں کی لاش کو اپنی تحویل لے لیا ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس معاملہ کی تفتیش میں لگی ہوئی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details