کھرجہ علاقے کے پولیس سب انسپکٹر سریش کمار نے بتایا کہ گذشتہ دنوں جب کانگریس کے رہنما پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی ہاتھرس کے لیے نکل رہے تھے اسی دوران کھرجہ کے کانگریس کے رہنما نظام ملک نے ہاتھرس کے قصوواروں کا سر قلم کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔
ہاتھرس کے ملزموں کا سر قلم کرنے پر انعام کا اعلان کرنے والا گرفتار - کانگریس کے رہنما
اترپردیش کی بلند شہر پولیس نے ہاتھرس ملزموں کا سر قلم کرنے پر ایک کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرنے والے کانگریس کے رہنما نظام ملک کو گرفتار کر لیا۔
arrest
یہ متنازعہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کھرجہ پولیس حرکت میں آئی اور اس کا نوٹس لیتے ہوئے نظام ملک کو گرفتار کر لیا۔
انہوں نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم رہنما کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔