ممبئی کے ڈونگری پولیس تھانے نے ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار کے خلاف غیر ملکی باشندے کے ذریعہ مار پیٹ اور بدتمیزی کرنے کے الزام میں رپورٹ درج کی ہے۔
پائدھونی تھانے کے سینئر پولیس افسر سندپ بگایتکر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے لیکن اب تک ملزم کی گرفتاری نہیں ہوئی۔
یمنی باشندے کے خلاف مقدمہ درج اطلاع کے مطابق ملزم متعدد مہینے سے ممبئی میں مقیم ہے اور اس کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ عبدالرحمن شاہ بابا درگاہ پر زیارت کے لیے آیا تھا۔
جنتا کرفیو کے دوران پولیس نے جب ملزم سے یہ سوال کیا کہ وہ کون ہے اور کہاں جا رہا ہے تب ہندی زبان سے واقفیت نہ ہونے کے سبب ملزم ان کی بات نہیں سمجھ سکا۔
اس نے بتایا کہ وہ یمن کا باشندہ ہے اس کے بعد پولیس نے مبینہ طور پر اسے پکڑنے کی کوشش کی اور وہ وہاں سے فرار ہونے لگا تبھی پولیس نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے ڈنڈے برسائے۔
پولیس والوں کے ذریعہ مبینہ طور پر زدوکوب کیے جانے کے بعد ملزم نے بھی پولیس پر ہاتھ اٹھا دیا جس کے بعد اسے حراست میں لیکر مقامی پولیس تھانے ڈونگری لے جایا گیا۔
دوران تفتیش پتہ چلا کہ یمن سے تعلق رکھنے والے ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور وہ ہندی زبان سے بھی ناواقف ہے جس کے بعد اسے پولیس نے چھوڑ دیا لیکن اس کے باوجود بھی یمنی باشندے کے خلاف تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اس دوران اس واردات کی کسی نے ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔