یہ گروہ ہتھیاروں سے لیس ہوکر ایک ہوٹل میں پہنچا اور وہاں پر موجود افراد کو خوفزدہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ بھی کی۔
ساتھ ہی ان لوگوں نے اپنی غنڈہ گردی جاری رکھتے ہوئے دیگر مقامات پر بھی ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا تھا۔

اس گروہ نے میڈیکل دکان کے مالک کو بھی ہتھیاروں سے دھمکاتے ہوئے دکان میں توڑ پھوڑ کی جس سے شہریوں میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
پولیس نے اس گروہ کے پانچ ارکان کے خلاف کیس درج کرلیا ہے اور کالاپتھر پولیس اسٹیشن کے ایک ہسٹری شیٹرکے خلاف اقدام قتل اور آرمس ایکٹ کے تحت ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ان لوگوں نے حالت نشہ میں یہ واردات انجام دی تھی۔
اس گروہ کی ہنگامہ آرائی کی سی سی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ڈی سی پی عنبر کشور جھا نے کہا کہ اس مجرمانہ اقدام کے ذمہ دار افراد کے خلاف کیس درج کر تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔