مکہ پولیس کے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب باڈی گارڈ جدہ میں واقع اپنے دوست کے گھر گئے ہوئے تھے۔
مکہ پولیس کے ترجمان نے اس واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب باڈی گارڈ جدہ میں واقع اپنے دوست کے گھر گئے ہوئے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ قاتل بدکلامی کے بعد گھر سے باہر گیا اور بندوق کے ساتھ واپس آیا اور فائرنگ شروع کردی جس میں اس کا بھائی، خود متاثرہ اور ایک فلپینی ملازم زخمی ہوگئے۔
جس کے بعد تینوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران الفغم کی موت ہوگئی جبکہ قاتل اور پولیس کے درمیان فائرنگ میں قاتل کی موت ہوگئی جبکہ پانچ پولیس والے بھی کراس فائرنگ میں زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ الفغم سابق سعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدلعزیز کے بھی باڈی گارڈ رہ چکے ہیں۔