اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

کیمور: ڈی ایف او کے ڈرائیور کے حملے میں ٹھیکیدار زخمی - بہار

نشے کے حالت میں ڈی ایف او کے ڈراٸیور نے ٹھیکیدار کو چاقو سے وار کر کے زخمی کر دیا۔

ایف او کے ڈرائیور کے حملے میں ٹھیکیدار زخمی
ایف او کے ڈرائیور کے حملے میں ٹھیکیدار زخمی

By

Published : Jan 12, 2021, 5:44 AM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے ڈی ایف او کے ڈرائیور نے نشے کی حالت میں ایک ٹھیکیدار پر چاکو سے حملہ کر دیا جس میں ٹھیکیدار بری طرح زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

زخمی ٹھیکیدار سنجے سنگھ

زخمی ٹھیکیدار سنجے کمار سنگھ عرف بھولا سنگھ، بھساہی بھگوان پور کا رہنے والا ہے۔

زخمی شخص نے بتایا کہ وہ سونڈیہرا سے واپس اپنے گاٶں جا رہا تھا جیسے ہی اس کی گاڑی بھبھوا محکمہ جنگلات کے پاس پہنچی وہاں موجود ڈی ایف او کا ڈراٸیور نشہ کی حالت میں گاڑی کو پیٹنے لگا گالی گلوج کرتے ہوئے چاقو سے وار کر کے اسے زخمی کر دیا۔

ٹھیکیدار نے ڈراٸیور کے خلاف تحرریری شکایت درج کروائی ہے۔

بھبھوا صدر پولیس اسٹیشن انچارج رامانند منڈل نے کہا کہ ڈی ایف او کے ڈرائیور سنجے رام کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details