ضلع بارہ بنکی میں پولیس کو دھوکہ دہی سے گاڑیاں فروخت کرنے والے گروہ کو پکڑنے میں کامیاب رہی ہے۔پولیس نے اس گروہ کے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان کے پاس سے 182 موٹر سائیکل کے ساتھ فور ویلر گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ 6 اپریل کو محمد پور کھالہ پولیس کو گاڑیاں فروخت کرنے والی ایک گروہ کی جانکاری ملی تھی۔جس میں فائنینس کمپنی، بینک اور آر ٹی او کے ملازم شامل ہیں۔
یہ گروہ ان لوگوں کے دستاویز چوری کرتے تھے جو واقعی میں گاڑیاں فائنینس کراتے ہیں. پھر ان کے دستاویز پر گاڑی فائنینس کرتے تھے کیونکہ گاڑی فائنینس کرانے میں صرف ٹوکن رقم ہی دی جاتی ہے. ان گاڑیوں کو یہ گروہ دیہی علاقوں میں کم قیمتوں پر یہ کہہ کر فروخت کرتے تھے کہ یہ ملٹری کینٹین کی گاڑیاں ہیں اور ایک برس بعد ان کا ٹرانسفر ہو جائے گا۔