اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ایک کروڑ کی چرس برآمد، اسمگلر گرفتار - ایس ایس بی

نیپال کی سرحد سے متصل بہار میں مشرقی ضلع چمپارن کے ركسول سرحد پر ایس ایس بی کے جوانوں نے گزشتہ دیر رات ایک کروڑ روپے کی چرس کے ساتھ اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

علامتی تصویر

By

Published : Apr 6, 2019, 1:07 PM IST

ایس ایس بی پن ٹوکا پوسٹ کے افسر ارون کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ركسول سرحد پر چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔

ایس ایس بی کے جوانوں نے ركسول سرحد پر ایک مشتبہ شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران شخص کے قبضے سے تین کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

سنگھ نے بتایا کہ گرفتار اسمگلر کی شناخت نیپال کے پرسا ضلع کے بيرگنج وارڈ 13 پوكھری سے تعلق رکھنے والے آ نند کشور منڈل ولد گلاب منڈل کے طور پر کی گئی هے ۔

برآمد شدہ چرس کی قیمت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے۔ چرس سمیت اسمگلر کو ركسول تھانہ کو سونپ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details