اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

یوپی کے ہر ضلع میں ہوگا اینٹی ہیون ٹریفکنگ تھانہ

خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اترپردیش حکومت نے ہر ضلع میں اب اینٹی ہیومن ٹریفکنگ تھانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Anti human trafficking
اینٹی ہیون ٹریفکنگ تھانہ

By

Published : Oct 26, 2020, 10:37 PM IST

آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ ان تھانوں کو ریاستی حکوت کاروائی کے کئی اہم رائٹس سونپ رہی ہے۔ یہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ تھانے سیدھے ایف آئی آر درج کریں گے اور معاملے کی تفتیش بھی خود کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ،بال مزدور اور جسم فروشی پر روک لگانے کی حکمت عملی کے تحت ریاست میں 10نئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ قائم کی جائے گی جو ضلع میں تھانے کے طور پر کام کریں گے اور خود مجرمانہ معاملوں کی ایف آئی آر درج کراس کی تفتیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نئی اسکیم سے سیب کے تاجر ناخوش


سال 2016 میں ریاست کے 26اضلاع میں ہیومن ٹریفکنگ کی روک تھام کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ کو تھانے کا درجہ دیا گیا تھا۔ ان میں مظفر نگر،کشی نگر، بارہ بنکی، کھیری، بہرائچ،بلرامپور،بدایوں،سدھارتھ نگر، اناؤ، ہردوئی، شراوستی، مئو، کانپور(شہر)، گورکھپور،بجنور، جونپور، اعظم گڑھ، فیروزآباد، پیلی بھیت، سیتاپور، بلیا ،باغپت اور شاہجہاں پور شامل کئے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details