اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

جھارکھنڈ: قبائلی نوجوان کا قتل - jamtara jharkhand crime

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع جامتارہ میں ایک قبائلی نوجوان مہیشور مرمو کو کچھ لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا ہے۔

قبائلی نوجوان کا مبینہ قتل
قبائلی نوجوان کا مبینہ قتل

By

Published : Jun 9, 2020, 3:58 PM IST

جامتارہ ضلع میں ایک نوجوان کو کچھ لوگوں نے معمولی تنازع کے بعد پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

نوجوان کے قتل کے بعد مقامی آدیواسی طبقہ کی جانب سے سڑک جام کر دی گئی۔

آدیواسی طبقہ کے لوگوں نے اس سلسلے میں انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے گووند پور۔ صاحب گنج کی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا ہے۔

مشتعل مظاہرین نے خاطیوں کی فوری گرفتاری اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ واقعہ ضلع جامتارہ کے پھول زوری گاؤں کا ہے، جہاں معوملی تنازع میں ایک قابئلی نوجوان مہیشور مرمو کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔

اس کے بعد علاج کے دوران متاثرہ نوجوان کی موت ہوگئی ۔

جب لاش گاؤں پہنچی تو لوگوں نے احتجاج شروع کر کے گرفتاری اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details