اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

ای ٹی وی بھارت کی پہل، ذہنی مریضہ علاج کے لیے ہسپتال میں داخل - delhi crime

قومی دارالحکومت دہلی کے روہنی سیکٹر 18 میں ایک خاتون اور اس کے بھائی کو ای ٹی وی بھارت کی کوششوں کے بعد پانچ دنوں سے بند کمرے سے نکال کر دونوں کوعلاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ذہنی مریضہ
ذہنی مریضہ

By

Published : Mar 31, 2020, 12:59 PM IST

مذکورہ خاتون کے بھائی نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس کو متعدد بار اطلاع دینے کے باوجود کورونا وائرس کی مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

ذہنی مریضہ

اس خاتون سے اس کے بھائی سمیت پڑوسی بھی کافی پریشان بتائے جاتے ہیں، کیوں کہ وہ ایک ذہنی مریضہ ہے۔

پولیس نے ای ٹی وی بھارت کی پہل کے بعد خواتین اہلکار کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اسے باہر نکالا۔

ذہنی مریضہ

مریضہ خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے فون کے ذریعہ پولیس کو متعدد بار فون کیا تھا ، لیکن ہر بار پولیس کورونا وائرس کی روک تھام کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے سے گریز کرتی رہی۔

ای ٹی وی بھارت کو اس پورے معاملے کا پتہ چلا تو پھر خاتون کو گھر سے باہر نکالا گیا اور علاج کے لئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اس عورت کی عمر 40 برس ہے اور گذشتہ کئی برسوں سے اس کا علاج چل رہا ہے۔

مینٹلی ڈس آرڈر کی وجہ سے ، اس خاتون نے گذشتہ پانچ دنوں سے اپنے آپ کو کمرے میں بند کرلیا تھا اور بعض اوقات اس کی چیخ و پکار کی آوازوں سے لوگ پریشان ہو رہے تھے۔

مقامی افراد نے پولیس محکمہ پر الزام لگایا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس معاملے کے ساتھ ساتھ اپنی دیگر ذمہ داریاں بھی ادا کرنی شروع کردے تاکہ ذمہ دار شہری امن و شانتی سے اپنی زندگی گزار سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details