سرپھرے شخص نے اپنی بیوی کا سرقلم کرنے کے بعد وہ سر لیکر پیدل ہی تھانے کی جانب جا رہا تھا۔ اسی وقت پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ دن کی روشنی میں ہوئے اس واردات نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
پولیس کے مطابق جہانگیرآباد تھانے حلقے کے بہادرپور گاؤں کے اکھلیش یادو کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد اکھلیش نے دھادار ہتھیار سے اپنی بیوی کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔
جس کے بعد میں وہ اپنی بیوی کا کٹا ہوا سر ہاتھ میں لیکر تھانے کی جانب چل رہا تھا، راستے میں ہی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔
مقتول کے والد کے مطابق اس کی بیٹی کی شادی اکھلیش راوت کے ساتھ تین برس قبل ہوئی تھی۔ اکھلیش نے اس سے پہلے بھی اس کا گلا دبا کر مارنے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو پایا تھا۔
مقتول کے والد کا الزام ہے کہ اکھلیش کی ایک بیٹی بھی تھی۔ اکھلیش نے اس کا بھی گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔
انہوں نے قتل کی وجہ یہ بتائی ہے کہ اکھلیش کو اپنے سسرال والوں سے جہیز میں سونا اور چاندی کی مانگ کررہا تھا جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔
پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کردی ہے۔
بارہ بنکی: سرفرے شخص نے اپنی بیوی کا سر قلم کیا