اردو

urdu

ETV Bharat / jagte-raho

مرزا پور: متعدد حادثوں میں 6 لوگوں کی موت - حادثوں

اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں بدھ کو مختلف حادثوں میں ایک بچے سمیت چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔

مرزا پور: متعدد حادثوں میں 6 لوگوں کی موت

By

Published : Jun 19, 2019, 9:18 PM IST

پولیس ترجمان کے مطابق مرزا پور شہر میں گنگا ندھی کے نار گھاٹ پر اسنان کے دوران 16 سالہ شیوم کی نارگھاٹ نہر میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔ اس کے علاوہ چندولی ضلع کے کمال پور کا ننہے کا آٹھ سالہ ارمان گنگا نہر میں نہاتے وقت ڈوب گیا جبکہ اس کے بھائی کو ایک نوجوان نے بچا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ برودھا کچار محلے کے نزدیک ٹرین کی زد میں آنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ اس کی شناخت دیہات کوتوالی علاقے کے 35 سالہ راجیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک دوسرے واقعہ میں پڈری علاقے کے دیوری مائنر کے نزدیک نامعلوم نوجوان کی ٹرین سے کٹ کر موت ہوگئی۔ اس کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق مڈہان علاقے کے بشونپورا گاؤں میں بدھ کو گورکھ 35 سالہ چوہان بجلی کی مرمت کر رہا تھا۔ اچانک کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔ وہیں ایک دوسرے حادثے میں وارانسی سون بھدر قومی شاہراہ پر ہوئے سڑک حادثے میں بائیک سوار کی موت ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details