اس پر دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس سے تفصیلی جانکاری طلب کی ہے۔
دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس سے سوال کیا ہے کہ اب تک کتنے لوگوں کی گرفتاری اس سلسلے میں عمل میں آئی ہے۔
ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کی ہے۔
دہلی کے پشچم وہار علاقے میں گذشتہ 4 اگست 2020 کو نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔
اس کے بعد اس بچی کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دی گئی۔
بچی کو تشویشناک حالت میں سنجے گاندھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ایمس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دہلی: نابالغ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی متاثرہ بچی فی الحال ایمس ہسپتال میں داخل ہے، اس کی حالت ابھی تک نازک بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:معروف مصنفہ سعدیہ دہلوی کا انتقال
اس وقت پولیس نے پوکسو ایکٹ اور قتل کی کوشش سے متعلق مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بچی کے اس وقت جنسی تشدد کیا گیا جب کہ وہ گھر میں اکیلی تھی۔