کیف: امریکہ کے یوکرین کو مبینہ طور پر روس سے مشورہ کرنے کی صلاح کے درمیان یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں امن کے دوبارہ قیام تک مضبوط اتحاد کو برقرار رکھیں۔ کیونکہ ریاستہائے متحدہ میں اہم وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں، جن کے نتائج کیف کے لیے واشنگٹن کی حمایت کو متاثر کر سکتے ہیں۔US Relations With Ukraine
زیلنسکی نے کیف سے ایک ویڈیو خطاب میں یو ایس فریڈم میڈل حاصل کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ ابھی کی طرح ایک مضبوط اتحاد برقرار رکھیں۔ اس دن تک جب تک ہم وہ اہم الفاظ سن کہ امن قائم ہوگیا ہے جن کا ہم نے خواب دیکھا ہے۔ زیلنسکی نے 24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرین کی اہم مالی، فوجی اور سفارتی حمایت کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس میں دونوں جماعتوں اور ہر امریکی شہری کا شکریہ ادا کیا۔
واشنگٹن آٹھ مہینوں سے کیف کا اہم اتحادی رہا ہے، جس نے ماسکو اور روسی معیشت پر بھاری پابندیاں عائد کیں۔ یوکرینی فوج کو دیگر فوجی سازوسامان کے ساتھ ساتھ HIMARS پریزیشن آرٹلری سسٹم بھی فراہم کیا اور یہاں تک کہ زمین پر اہم انٹیلی جنس بھی فراہم کی۔ مئی کے وسط میں، امریکی کانگریس نے یوکرین میں جنگ کی کوششوں میں مدد کے لیے 40 بلین ڈالر کی رقم تقسیم کی۔
اپنی تازہ تقریر میں زیلنسکی نے زور دے کر کہا کہ فلاڈیلفیا میڈل آف فریڈم سے نوازا جانا ایک عظیم اعزاز ہے لیکن وہ یہ ایوارڈ یوکرین کی تمام خواتین اور مردوں کو وقف کرنا چاہتے تھے جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی آمرانہ حکومت کو شکست دینے کے لیے قربانی دی۔ انہوں نے بہادر سپاہیوں، رضاکاروں اور توانائی کے شعبے میں کام کرنے والے کارکنان کا ذکر کیا جو روسی میزائلوں اور ایرانی ڈرونز کے الیکٹرک پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کے بعد بجلی کے گرڈ کو آبادی تک محفوظ بنانے کے لیے مرمت کرتے ہیں۔