ازبکستان: سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران، چینی صدر شی جن پنگ نے اگلے سال 2023 میں ایس سی او کی صدارت کے لیے بھارت کو مبارکباد دیا۔چینی صدر شی جن پنگ نے سربراہی اجلاس کے دوران ایک بیان میں کہا کہ میں اگلے سال ایس سی او کی میزبانی پر بھارت کو مبارکباد دیتا ہوں اس کے علاوہ انہوں نے بھارت کے لیے اپنے تعاون کا بھی اعلان کیا۔ دریں اثنا روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی بھارت کو اگلے سال صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔SCO Presidency
قابل ذکر ہے کہ ازبکستان ایس سی او 2022 کا موجودہ سربراہ ہے جبکہ ایس سی او کا اگلا سربراہ بھارت ہوگا۔ ایس سی او میں اس وقت آٹھ رکن ممالک (چین، بھارت، قزاقستان، کرغزستان، روس، پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان)، چار مبصر ریاستیں (افغانستان، بیلاروس، ایران اور منگولیا) جو مکمل رکنیت حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور چھ ڈائیلاگ پارٹنرز (آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا، نیپال، سری لنکا اور ترکی) پر مشتمل ہیں۔