کابل: امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکا نے کابل میں ایک فضائی حملے میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو ہلاک کر دیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق الظواہری 31 جولائی کو ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔ al Qaeda leader Ayman al Zawahiri killed
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری 19 جون سنہ 1951 میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ وہ متمول و تعلیمی یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ایمن الظواہری پیشے کے لحاظ سے آنکھوں کے سرجن تھے اور انہوں نے مصر میں عسکریت پسند گروپ اسلامک جہاد کی بنیاد رکھنے میں مدد کی تھی۔ Who was al qaeda leader Ayman Al Zawahiri
طب کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی الظواہری کی سیاسی سرگرمیاں نہیں رکیں۔ انہوں نے سنہ 1974 میں گریجویشن کیا اور چار سال بعد سرجری میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ایمن الظواہری کی اسامہ بن لادن سے پہلی ملاقات افغانستان میں سنہ 1985 میں اس وقت ہوئی تھی، جب سوویت یونین کے خلاف افغانستان میں جنگ لڑی جا رہی تھی۔ الظواہری امریکہ کی جانب سے دنیا کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں اسامہ کے بعد دوسرے نمبر پر رہے ہیں، ان کے سر پر ڈھائی کروڑ امریکی ڈالر انعام رکھا گیا تھا۔