ٹوکیو: امریکی صدر جو بائیڈن joe Biden نے ایشیا کے اپنے پہلے دورے کے دوران بیجنگ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین نے طاقت کے ذریعے تائیوان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو امریکہ تائیوان کی حفاظت کے لیے فوج کا استعمال کرے گا۔ نیویارک ٹائمز نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ جو بائیڈن نے پیر کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ وہ تائیوان کو لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے فوج کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔Joe Biden Bold Statement on Taiwan
امریکی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ 'ون چائنا پالیسی پر عمل پیرا ہے، لیکن بیجنگ کے اس دعوے کی حمایت نہیں کرتا کہ تائیوان اس کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی پالیسی تائیوان پر زبردستی قبضہ کرنے کا حق نہیں دیتی۔ بائیڈن نے کہا مجھے امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو یہ سخت پیغام دینا ضروری ہے کہ اگر چین نے ایسی کارروائی کی تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ دریں اثناء تائیوان کی وزارت خارجہ نے اس حمایت پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تائیوانی وزارت خارجہ کے مطابق ان کا ملک امریکہ کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون میں مزید اضافہ کرے گا۔