اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nord Stream gas pipeline explosion امریکہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکے کی یوروپی تحقیقات کی حمایت کرے گا

امریکہ کے وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکے معاملے میں یوروپی تحقیقات کی حمایت کرے گا۔ اس دھماکے کے معاملے میں جرمنی، ڈنمارک اور سویڈن الگ الگ تحقیقات کر رہے ہیں۔US To Support European Investigation

By

Published : Dec 24, 2022, 7:48 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: امریکہ نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائن دھماکے میں اپنے ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں یوروپی تحقیقات کی حمایت کرے گا۔Nord Stream gas pipeline explosion

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسپوتنک کو دئے گئے ایک بیان میں کہا، "ہم اپنے یوروپی اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ ساتھ توانائی کی آزادی کے لیے اپنی کوششوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔" پائپ لائن دھماکے میں امریکہ کے ملوث ہونے کی باتیں سراسر بکواس ہیں۔ ،

قابل ذکر بات یہ ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو کہا کہ پائپ لائن میں دھماکہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا جو صرف امریکہ کی براہ راست مدد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

26 ستمبر کو نارڈا سٹریم کے پانی کے اندر دو پائپ لائنوں 1 اور 2 میں پیش آیا۔ ان پائپ لائنوں کے ذریعے روس سے سالانہ 110 بلین کیوبک میٹر گیس یوروپی ممالک کو بھیجی جائے گی۔ اس دھماکے کی وجہ سے موسم سرما سے عین قبل جرمنی کو گیس کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ساتھ ہی یوروپی یونین میں گیس کی فراہمی کے متبادل نظام کی تیاری کی باتیں بھی اٹھنے لگیں۔

اس دھماکے کے معاملے میں جرمنی، ڈنمارک اور سویڈن الگ الگ تحقیقات کر رہے ہیں۔ ادھر جرمن میڈیا نے بھی تین یوروپی ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی کا معاملہ اٹھایا۔ روس نے اسے اندرونی دہشت گردی کی کارروائی کے شبہ میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russian Ukraine Conflict: جرمنی نے نارڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے کو روک دیا

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details