واشنگٹن: امریکہ چین کو کووڈ-19 کی ویکسین مفت بھیجنے کی اپنی پیشکش پر قائم ہے، لیکن اس پیشکش کو قبول کرنا چین پر منحصر ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئرے نے ایک پریس کانفرنس میں کہا 'ہم نے چین کو کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ویکسین اور دیگر مدد کی پیشکش کی ہے۔ چین نے عوامی طور پر اشارہ کیا ہے کہ وہ اس تجویز کی تعریف کرتے ہیں اور انہیں حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔' انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تجویز پر قائم رہیں گے لیکن چین کو اس بارے میں فیصلے کےلئے نہیں کہہ سکتے۔US stands by its offer to provide free Covid vaccines to China
دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ چین میں ویکسینیشن کی موجودہ کوریج ناکافی ہے، اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ادھر یوروپی یونین نے چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مفت ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔ یوروپی یونین نے چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مفت خوراک کی پیشکش کی ہے، کیونکہ بیجنگ شہر طویل لاک ڈاؤن کو ہٹانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ اطلاع منگل کو یہاں مقامی اخبار کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی۔ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 کے دوران نافذ تمام ضوابط کو واپس لے رہا ہے، جس سے یورپی یونین کو دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔