اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan Floods زیر آب پاکستان کی مدد کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن کی دنیا سے اپیل

امریکی صدر نے موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا اور صرف رواں سال کے لیے پوری دنیا میں انسانی زندگی بچانے والی امداد اور خوراک کے تحفظ کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے فنڈ کا اعلان بھی کیا۔ Pakistan Floods

US President Joe Biden
مریکی صدر جو بائیڈن

By

Published : Sep 22, 2022, 11:02 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں مدد کرے۔ پاکستان کے اخبار ڈان میں ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے موسمیاتی تبدیلی کے بحران سے نمٹنے کے لیے کارروائی کا بھی مطالبہ کیا اور صرف رواں سال کے لیے پوری دنیا میں انسانی زندگی بچانے والی امداد اور خوراک کے تحفظ کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے فنڈ کا اعلان کیا۔انہوں نے دنیا بھر میں وسیع تر معاشی اور سیاسی بحرانوں کو روکنے کے لیے کمزور ممالک کے قرضوں پر 'شفاف طریقے سے مذاکرات' کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

امریکی رہنما نے دنیا پر بدلتی ہوئی آب و ہوا کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیشتر حصہ اب بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور اسے مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں کو ناممکن انتخاب کا سامنا ہے، یہ انتخاب کرنا کہ کون سے بچے کو کھانا کھلانا ہے اور یہ سوچ رہے ہیں کہ کیا وہ زندہ رہے گا، یہ موسمیاتی تبدیلی کی انسانی قیمت ہے اور یہ بڑھ رہی ہے، کم نہیں ہو رہی'۔

یہ بھی پڑھیں: Biden at UNGA روس نے یوکرین میں جنگ کے ساتھ یو این چارٹر کی بھی خلاف ورزی کی، جو بائیڈن

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان کے قرضوں سے نمٹنے میں مدد کریں۔ اسی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے 'بڑے عالمی قرض دہندگان بشمول غیر پیرس کلب ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں وسیع تر اقتصادی اور سیاسی بحرانوں کو روکنے کے لیے کم آمدنی والے ممالک کے لیے قرضوں کی معافی کے لیے شفاف مذاکرات کریں '۔انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں جو 'وعدہ کردہ فوائد کی فراہمی کے بغیر بہت بڑا قرض بنادیتے ہیں، کے بجائے ترقی پذیر ممالک کی مدد کے دوسرے طریقوں پر غور کریں۔

امریکی صدرنے مزید کہا کہ 'آئیے دنیا بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بے پناہ ضروریات کو شفاف سرمایہ کاری کے ساتھ پورا کریں، اعلیٰ معیار کے پروجیکٹس جو ورکرز اور ماحولیات کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے کمیونٹیز کی ضروریات پوری کرتے ہیں وہ شراکت داروں کی نہیں '۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details