واشنگٹن: امریکہ نے منکی پوکس کے معاملات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ملک میں صحت عامہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ میں منکی پوکس انفیکشن کے اب تک 6,600 کیسز رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔ امریکی حکومت کے اس فیصلے سے منکی پوکس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسین، علاج اور وسائل کی فراہمی میں تیزی آنے کی توقع ہے۔Monkeypox in US
وائٹ ہاؤس نے اس ہفتے کے شروع میں قومی رابطہ اور نگرانی کے لیے ایک ٹیم کی تقرری کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس ٹیم میں نیویارک کے ایک معالج ڈیمیٹر ڈسکالاکس بھی شامل ہیں جنہوں نے امریکہ میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک کامیاب اقدام کی قیادت کی ہے۔ امریکن سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال دنیا بھر میں منکی پوکس انفیکشن کے 26000 سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔