اردو

urdu

ETV Bharat / international

Journalist Shireen Abu Aqila امریکہ نے صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کا اعلان کیا

امریکہ نے صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیاہے جب کہ اسرائیل نے امریکی اعلان کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ گیارہ مئی کو قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو غربِ اردن میں سر پر گولی لگی تھی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی تھیں۔US announces to probe murder of Shireen Abu Aqila

By

Published : Nov 15, 2022, 7:56 PM IST

Updated : Nov 15, 2022, 8:12 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: امریکہ نے صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیاہے جب کہ اسرائیل نے امریکی اعلان کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔خبر رساں ایجنسی جزیرہ نے بتایا کہ امریکہ نے اسرائیلی حکام کو صحافی کے قتل کی تحقیقات کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے امریکا کی جانب سے شیریں ابو عاقلہ کی تحقیقات کرنے کے اعلان کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔US On Journalist Shireen Abu Aqila

واضح رہے 11 مئی کو قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو غربِ اردن میں سر پر گولی لگی تھی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی تھیں۔ واقعے کے بعد الجزیرہ نے کہا تھا کہ اکیاون سالہ شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر گولی ماری۔ یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد تفتیش کار الجزیرہ کی خاتون رپورٹر شیریں ابوعاقلہ کی موت کی وجہ بننے والی گولی کی سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم وجہ ممکنہ طور پر اسرائیلی گولی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shireen Abu Akleh قوی امکان ہے شیرین ابوعاقلہ کی ہلاکت اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہوئی، اسرائیل

Last Updated : Nov 15, 2022, 8:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details