واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی پیش کردہ قراداد کی منظوری کو غزہ میں پیدا شدہ بحران سے نمٹنے کے لیے ناکافی قرار دیا جارہا ہے۔ اس قرارداد میں امریکہ کے زریعہ کی گئی ترمیمات کی مخالفت کی جارہی ہے
- اقوام متحدہ کی قرارداد غزہ کے بحران سے نمٹنے کے لیے ناکافی: ایم ایس ایف
ایم ایس ایف۔ یو ایس اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایورل بینوئٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ، "اس قرارداد کو اس مقام تک پہنچا دیا گیا ہے کہ غزہ میں شہریوں کی زندگیوں پر اس کے اثرات تقریباً بے معنی ہوں گے۔" بینوئٹ نے کہا کہ جس طرح سے اسرائیل اس جنگ کو امریکی حمایت سے چلا رہا ہے، وہ فلسطینی شہریوں میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں اور مصائب کا باعث بن رہا ہے۔ انھوں نے اسرائیل پر بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزیوں کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ، "زیادہ سے زیادہ رکن ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ غزہ میں انسانی تباہی سے نمٹنے کے لیے جنگ بندی ناگزیر ہے، اس کے باوجود کونسل ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔"
- امریکہ کی ویٹو کی دھمکی سے قرارداد کمزور ہوئی: ایمنسٹی انٹرنیشنل