اردو

urdu

ETV Bharat / international

UNSC on Al Aqsa Status Quo اقوام متحدہ کا مسجد الاقصیٰ کے اسٹیٹس پر زور لیکن اسرائیل کے خلاف کاروائی سے گریز - Al Aqsa status quo

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی ایلچی نے کہا کہ کونسل کو آخر یہ کہنے کے لیے کہ بس اب بہت ہو گیا اسرائیل کو کون سی سرخ لکیر عبور کرنی ہوگی۔ UNSC on Al Aqsa Status quo

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 6, 2023, 4:00 PM IST

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے تشویش کا اظہار کیا اور یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں تاریخی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور تو دیا، لیکن اسرائیلی وزیر ایتمار بین گویر کے متنازعہ دورے کے بعد کسی کارروائی کا عہد نہیں کیا۔ اس دورے کو فلسطینی رہنماؤں نے غیر معمولی اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔ مسجد اقصیٰ کمپاؤنڈ کے دہائیوں پرانی اسٹیٹس کی وجہ سے اس مقام پر صرف مسلمانوں کے عبادت کی اجازت ہے، جو مکہ اور مدینہ کے بعد اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔ لیکن اس مقام کی یہودیوں کی طرف سے بھی تعظیم کی جاتی ہے، جو اسے ٹمپل ماؤنٹ کہتے ہیں۔ UNSC on Al Aqsa Status quo

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے گروپوں نے طویل عرصے سے اس اسٹیٹس کو تبدیل کرنے اور اس مقام پر یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے کی کوشش کی ہے۔ انتہائی دائیں بازو کی طرف سے بھی مسجد اقصیٰ کی جگہ یہودی مندر تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی ایلچی ریاض منصور نے جمعرات کو سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیر بین گویر کے اشتعال انگیز اقدامات پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے نئے سکیورٹی وزیر عربوں کے خلاف نسل پرستانہ اشتعال انگیزی، فلسطینی ریاست کی مخالفت اور مسجد اقصیٰ کے احاطے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں شیخ جراح محلے میں آباد کاروں کے چھاپوں کی قیادت کے لیے مشہور ہیں۔ فلسطینی ایلچی ریاض منصور نے 15 رکنی کونسل سے سوال کیا اور کہا کہ اسرائیل کو سلامتی کونسل کے لیے آخر یہ کہنے کے لیے کون سی سرخ لکیر عبور کرنی ہوگی، کہ اب بس بہت ہوگیا۔

الجزیرہ کے ڈپلومیٹک ایڈیٹر جیمز بیس کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے الاقصیٰ کمپاؤنڈ کی صورت حال اور کشیدگی میں اضافے کے خطرات کے بارے میں تشویش کا اظہار تو کیا گیا لیکن ان کے الفاظ محدود تھے اور اسرائیل پر بہت کم براہ راست تنقید کی گئی۔

فلسطینی سفیر، بیز نے کہا کہ اگر کونسل کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے اور اس نے کونسل کو خبردار کیا ہے کہ صورت حال بغاوت میں بدل سکتی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیاسی امور کے ایک سینئر اہلکار خالد خیری نے کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ 2017 کے بعد کسی اسرائیلی کابینہ کے وزیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ دورہ تشدد کے ساتھ نہیں ہوا یا اس کے بعد کوئی تشدد نہیں ہوا، لیکن بین گویر کا دورہ ان کی ماضی میں اسٹیٹس تبدیلی کی وکالت کے پیش نظر اسے خاص طور پر اشتعال انگیز انداز میں دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Israeli Minister Visit Al Aqsa Mosque Compound امارات اور چین نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا

Israeli Minister in Al Aqsa Compound انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخلہ اشتعال انگیزی

Reaction on Israel Minister's Visit Jerusalem Holy Site اسرائیلی وزیر کے مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر مشرق وسطیٰ کا ردعمل

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو قابل رحم اور مضحکہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بین گویر کا دورہ مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کے مطابق تھا اور جو کوئی دوسرا دعویٰ کرتا ہے وہ صرف صورت حال کو ہوا دے رہا ہے۔

مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات، جن کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے ہیں، نے اس دورے کی مذمت کی جس کی وجہ سے یہ مسئلہ مزید متنازع ہوگیا۔ عمان نے اسرائیلی سفیر کو طلب کیا اور کہا کہ اس دورے سے بین الاقوامی قانون، یروشلم کی تاریخی و قانونی حیثیت کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ سعودی عرب، جس کے ساتھ نیتن یاہو امن معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، نے بھی بین گویر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ترکی، جس نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ طویل عرصے سے جاری سفارتی کشمکش کو ختم کیا ہے، نے بھی اس دورے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرار دیا۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب سفیر، رابرٹ ووڈ نے جمعرات کو کونسل کو بتایا کہ امریکہ، جو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ کے دو ریاستی حل کے لیے پرعزم ہے، نے کہا کہ وہ کسی بھی یکطرفہ کارروائی سے پریشان ہے جو کشیدگی کو بڑھاتا ہے یا دو ریاستی حل کی عملداری کو نقصان پہنچاتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کرنے کے بعد چین اور متحدہ عرب امارات کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کانسل کا ہنگامی اجلاس جعرات کو بلایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details