اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan Flood: اقوام متحدہ پاکستان کے لیے سولہ کروڑ ڈالر کی فلیش اپیل شروع کرنے کے لیے تیار

پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو پیر کو بھی دنیا بھر سے انسانی امداد کی فراہمی جاری رہی۔ پاکستانی حکومت اور انسانی تعاون سیلاب سے متاثرہ آبادی کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔Pakistan Flood

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 30, 2022, 4:43 PM IST

اسلام آباد: اقوام متحدہ نے منگل کو پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے پیش نظر خوراک اور نقد امداد فراہم کرنے کے لیے 16.1 کروڑ ڈالر کی سبھی بڑی انسانی تنظیموں کے ترجیحی منصوبوں (فلیش اپیل) کے تحت مدد کرنے پر اتفاق کیا۔Pakistan Flood

پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو پیر کو بھی دنیا بھر سے انسانی امداد کی فراہمی جاری رہی۔پاکستانی روزنامہ ڈان کے مطابق حکومت اور انسانی تعاون سیلاب سے متاثرہ آبادی کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کو فوری امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے لیے 34.2 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں اقوام متحدہ کے مقامی اور انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنس نے اسے ’’آب و ہوا کی تبدیلی سے ہونے والی تباہی‘‘ قرار دیا اور ایک دوسرے سے مشترکہ اور متحد ہو کر اس خطرے سے نمٹنے کی اپیل کی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حالات مزید اس سے ابتر ہوسکتے ہیں۔ دریں اثنا، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) پاکستان کے لیے اپنی خوراک کی امداد میں تیزی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایف پی کا مقصد بلوچستان میں تقریباً 50 لاکھ افراد تک امداد پہنچانا ہے۔ جہاں یہ پہلے ہی پانچ اضلاع اور سندھ میں تقریباً 42,000 افراد کو امداد فراہم کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کو دنیا بھر سے انسانی امداد مل رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کے لیے پاکستان کو پناہ گاہ سے متعلق سامان، خوراک اور طبی پارسل بھیج رہا ہے۔

اے پی پی نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے آرمی چیف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی رابطہ کیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا 'متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سیلاب سے متعلق امدادی سامان کے ساتھ 20 طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔'

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کے ذریعے جاپان نے خیموں اور پلاسٹک کی چادروں پر مشتمل ہنگامی امدادی سامان فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آج ہنگامی امدادی سامان کی آمد متوقع ہے۔ اس کے علاوہ لاسبیلا میں دو مہنے کے لئے کم از کم ایک ہزار خاندانوں کو خوراک کی امداد فراہم کرنے کے لیے کراچی میں جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر اور بلوچستان رورل اسسٹنس پروگرام (بی آر ایس پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر شاہنواز خان کے ذریعہ ایمرجینسی فوڈ ریلیف پروجیکٹ پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اسی طرح بیلجیئم نے بی فاسٹ کے ذریعے پاکستان کو 300 خیموں کی پیشکش کی ہے تاکہ کل 1800 افراد کو پناہ دی جاسکے۔ سنگاپور ریڈ کراس (ایس آر سی) نے سیلاب زدگان اور متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے 50,000 ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس آر سی نے امدادی کاموں میں مدد کے لیے عوامی طور پر فنڈ اکٹھا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Devastating Floods in Pakistan پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details