اردو

urdu

ETV Bharat / international

اقوام متحدہ غزہ میں جنگی جرائم کو بند کروانے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالے: فلسطینی مندوب

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ اور ان کی جبرا نقل مکانی کو رکوانے سمیت اقوام متحدہ انسانیت سوز اور جنگی جرائم کو بند کروانے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالے۔ war crimes in Gaza

Etv Bharat
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور

By UNI (United News of India)

Published : Nov 20, 2023, 8:10 PM IST

یروشلم: اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے اپنے خط میں واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت اور دہشتگردی انسانیت کے نام پر طمانچہ ہے جسے حق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا کے مطابق ریاض منصور نے اس ماہ سلامتی کونسل کے عبوری صدر چین اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو ارسال کردہ خطوط میں غزہ کی پٹی اور وہاں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مندوب نے اپنے خط میں واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت اور دہشتگردی انسانیت کے نام پر طمانچہ ہے جسے حق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا، غر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 3250 خواتین اور 5 ہزار بچوں سمیت 12200 افراد جاں بحق، 29 ہزار زخمی جبکہ چار ہزار افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی دو سو سے زائد فلسطینی جاں بحق اور تقریبا تین ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطوط میں مزید بتایا کہ اسرائیل نے شہریوں کو شمالی غزہ سے جنوب کی جانب کوچ کرنے کا کہتے ہوئے وہاں گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جسے جنگ بندی کے مطالبات کی بھی کوئی پروا نہیں ہے، ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ اور ان کی جبرا نقل مکانی کو رکوانے سمیت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل دونوں ان انسانیت سوز اور جنگی جرائم کو بند کروانے کے لیے اسرائیل پر دباو ڈالے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details