اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کے یوکرین کو جنگی ہرجانہ ادا کرنے کی طلب سے متعلق قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔ تقریباً 50 ممالک کی حمایت سے پیش کی جانے والی اس قرارداد میں جنگ کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی تلافی اور شہادتوں اور دعووں کو جمع کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی طریقہ کار طے کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ UN General Assembly
جنرل اسمبلی نے دوشنبہ کو ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں روس سے کہا گیا ہے کہ وہ جنگ میں یوکرین کو ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے۔ تاہم روس نے اس قرارداد پر سخت تنقید کی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس کو، یوکرین کی حدود میں یا یوکرین کے خلاف، بین الاقوامی قانون کی ہر طرح کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔