اردو

urdu

ETV Bharat / international

Putin Holds Talks with Guterres: یو این سربراہ کی پوتن سے بات چیت، روس اب بھی یوکرین سے معاہدے کیلئے پُرامید - یو این سربراہ کی پوتن سے ملاقات

یوکرین میں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے درمیان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔ Putin Holds Talks with Guterres اس دوران پوتن نے کہا کہ یوکرین کے موقف میں تبدیلی مستقبل کے کسی بھی معاہدے کو مشکل بنا دے گی۔

un chief antonio guterres vladimir putin talks russia hopes for peaceful settlement
یو این سربراہ کی پوتن سے بات چیت

By

Published : Apr 27, 2022, 4:23 PM IST

روس کے صدر ولادیمیر پوتن Vladimir Putin نے کہا کہ ماسکو اب بھی یوکرین کے ساتھ پرامن تصفیے کی امید رکھتا ہے۔ Putin Holds Talks with Guterres منگل کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس Antonio Guterres سے ملاقات میں پوتن نے کہا کہ گزشتہ ماہ ترکی کے شہر استنبول میں روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان بات چیت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی تھی۔ پوتن نے دعویٰ کیا کہ یوکرین بعد میں استنبول میں طے پانے والے بعض معاہدوں سے دستبردار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی حکام نے کریمیا اور مشرقی یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کی صورتحال پر اپنا موقف تبدیل کیا اور یہ معاملات دونوں ممالک کے صدور پر بات چیت کے لیے چھوڑ دیا۔ پوتن نے کہا کہ یوکرین کے موقف میں تبدیلی مستقبل کے کسی بھی معاہدے کو مشکل بنا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Top US Officials in Ukraine: امریکی وزیرِ خارجہ اور وزیرِ دفاع کی کیف میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات

یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ: ترک صدر رجب طیب اردوگان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے یوکرینی ہم منصب کے ساتھ براہ راست بات چیت پر رضامند ہوں۔ایردوگان کی یہ اپیل یوکرین میں روسی جنگ کے حوالے سے بحران کو کم کرنے کے لیے ترکی کی سفارتی کوششوں کے تناظر میں آیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اردوگان نے پوتن پر زور دیا کہ وہ اپنے یوکرینی ہم منصب کے ساتھ براہ راست بات چیت پر رضامند ہوں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے روسی فوجیوں پر جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے الزام کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس نے پیر کو ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، تاکہ ماسکو-کیف تنازعہ کے خاتمے کے لیے اپنا ثالثی مشن میں اہم کردار ادا کرسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details