اردو

urdu

ETV Bharat / international

Ukraine Ends Visa-Free Travel for Russians: یوکرین کا روسی شہریوں کیلئے ویزا فری داخلہ ختم کرنے کا اعلان - Russia Ukraine travel system

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر کہا کہ یوکرین آئندہ یکم جولائی سے روسی شہریوں کے لیے ویزا فری داخلہ ختم کر رہا ہے اور اب ان کی حکومت روسی شہریوں کے لیے ویزا نظام نافذ کرے گی، جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔ Ukraine Ends Visa-Free Travel for Russians

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی

By

Published : Jun 18, 2022, 9:21 PM IST

ماسکو: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یوکرین آئندہ یکم جولائی سے روسی شہریوں کے لیے ویزا فری داخلہ ختم کر رہا ہے۔ اب روسی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ کابینہ کے بنائے گئے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے۔ زیلنسکی نے ٹیلی گرام پر کہا ’’یوکرین نے روس کے ساتھ ویزا کا نظام شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کے طے شدہ منصوبے کے بعد کیا گیا ہے۔ یوکرین روسی شہریوں کے لیے ویزا نظام نافذ کرے گا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔ Ukraine Ends Visa-Free Travel for Russians

یہ بھی پڑھیں: Ukraine for EU Candidate Status: 'یوکرین کو یورپی یونین کی امیدواری کا درجہ فوری طور پر دینا چاہیے'

یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندرے یرمک نے کہا کہ کابینہ نے اس فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔ روسی حملے کے تناظر میں، یوکرین کی حکومت کی طرف سے روس کے ساتھ ویزا فری سفر کے معاہدے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کچھ دیگر بین الاقوامی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ 24 فروری کو روس نے یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

TAGGED:

Ukraine news

ABOUT THE AUTHOR

...view details