لندن:برطانیہ کی نئی وزیر اعظم لز ٹرس نے عہدہ سنبھالتے ہی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے اپنے اہم ساتھیوں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق رشی سنک کی حمایت کرنے والوں میں سے کوئی بھی ان کی کابینہ میں شامل نہیں ہوگا۔ ٹرس نے کواسی کوارٹینگ کی جگہ چانسلر جیمس کلیورلی کو وزیر خارجہ اور سوئیلا بریورمین کو پریتی پٹیل کی جگہ وزیر داخلہ بنایا ہے۔ انہوں نے اپنی سب سے قریبی دوست تھریس کوفی کو وزیر صحت اور نائب وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ نئی کابینہ بدھ کو بعد میں وزیراعظم سے اپنی پہلی میٹنگ کرے گی۔ Liz Truss has reshuffled the cabinet
محترمہ ٹرس کی پریس سیکرٹری نے کہا کہ تبدیلی ٹوری پارٹی کو 'متحد' کر ے گی اور انہوں نے پانچ حریفوں کو اہم رول دینے کی جانب اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد پہلی بار یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی وزیر اعظم جو بائیڈن سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔