لندن: بھارت-برطانیہ دوطرفہ اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے شروع کی گئی ایک نئی اسکیم کے تحت 3,000 بھارتیوں کو برطانیہ جانے کے لیے سالانہ ویزا دیا جائے گا۔ نیو یوکے انڈیا ینگ پروفیشنلز اسکیم کے تحت، ملک کے 18-30 سال کی عمر کے ڈگری یافتہ بھارتی شہریوں کو دو سال تک برطانیہ میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک سال میں 3,000 ویزا دے گا۔UK Visas for Indians
بھارت اس طرح کی اسکیم سے مستفید ہونے والا پہلا ملک ہے، یہ اقدام ایسے وقت میں آیا جب سونک نے انڈونیشیا میں جاری جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر پہلی دفعہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ گزشتہ ماہ بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کی وزیراعظم مودی سے پہلی ملاقات تھی۔ برطانیہ کے وزیر اعظم کے دفتر نے کہا، 'اسکیم کا آغاز بھارت کے ساتھ ہمارے دو طرفہ تعلقات اور ہند-بحرالکاہل خطے کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے برطانیہ کے وسیع عزم کی عکاسی کرتا ہے۔