اردو

urdu

ETV Bharat / international

UK Medical Workers Strike برطانیہ میں طبی کارکنان کی سو سال میں پہلی بار ہڑتال - برطانیہ کے طبی کارکنوں کی ہڑتال

انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں نرسیں تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاریخی ہڑتال میں شامل ہو رہی ہیں۔ برطانیہ کی سب سے بڑے نرسنگ یونین رائل کالج آف نرسنگ کی 106 سالہ تاریخ میں یہ پہلی ہڑتال ہے۔ Nurses demand pay rise in England

برطانیہ کے طبی کارکنوں کی سو سالوں میں پہلی بار ہڑتال
برطانیہ کے طبی کارکنوں کی سو سالوں میں پہلی بار ہڑتال

By

Published : Dec 16, 2022, 9:42 AM IST

لندن: برطانیہ میں چیزوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں نرسیں تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاریخی ہڑتال میں شامل ہو رہی ہیں۔ یہ اطلاع جمعرات کو میڈیا رپورٹ میں دی گئی۔ دی گارجین کے مطابق برطانیہ کے سب سے بڑی نرسنگ یونین رائل کالج آف نرسنگ (آر سی این) کی 106 سالہ تاریخ میں یہ پہلی ہڑتال ہے۔ ہڑتال میں مہنگائی کے مقابلے میں تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ حاصل کرنے کے لئے ایک لاکھ سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کی اس میں شرکت کی توقع ہے ۔ strike in Royal College of Nursing

ایوننگ اسٹینڈرڈ اخبار نے ہفتے کے شروع میں اطلاع دی تھی کہ برطانیہ کے مختلف حصوں میں ہڑتالیں ہو رہی ہیں۔ جبکہ اسکاٹ لینڈ میں ہیلتھ سروس یونینز نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اسکاٹ لینڈ کے پہلے وزیر نکولا اسٹرجن کی طرف سے تجویز کردہ تنخواہوں میں اضافے کو قبول کیا۔ اطلاعات کے مطابق 20 دسمبر کو ہزاروں نرسوں کے ہڑتال پر جانے کا بھی امکان ہے۔ جس کی وجہ سے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے سامنے عملے کی کمی کا مسئلہ مہینوں تک بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UK Inflation برطانیہ میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

احتجاج برطانیہ کے ہسپتالوں کے کام میں بڑے خلل کا سبب بن سکتا ہے۔ حکومت نے سرکاری طور پر فوج سے صحت کی خدمات کی حمایت کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیر اعظم رشی سُنک نے نومبر میں کہا تھا کہ نرسوں اور دیگر این ایچ ایس کارکنوں کے لیے ان کے دل میں ’’بہت احترام‘‘ ہے، لیکن ان کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات موجودہ حالات میں واضح طور پر عملی نہیں ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details